اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یمنی ذرائع نے یمنی فوج کی جانب سے ایک منفرد کارروائی میں 40 سعودی فوجیوں کے ہلاک یا زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔
خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سعودی عرب کے جنوبی علاقے جیزان میں فوجی ٹھکانوں پر یمنی فوج اور عوامی رضاکار کمیٹیوں کے حملے میں درجنوں سعودی فوجی ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔
اسی ضمن میں یمنی ذرائع نے تاکید کی ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے جیزان کے علاقے میں موجود 5 سعودی فوجی ٹھکانوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 40 سعودی فوجی ہلاک یا زخمی ہوگئے جن میں متعدد افسر بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ان حملوں میں 7 سعودی فوجی گاڑیاں بھی تباہ ہوئی ہیں۔
واضح رہے کہ یہ حملے یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورسز کی جانب سے ہونے والے نجران علاقے میں کارروائی کے بعد انجام پائے ہیں جس میں متعدد سعودی آلہ کار اور متجاوزین ہلاک ہوگئے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲